آٹو ڈسک/16جولائی(اردوپوسٹ) سوزوکی برگمین سٹریٹ کااپ ڈیٹ ورژن حال ہی میں دیکھا گیا ہے اور 125سی سی کی یہ اسکوٹر بالکل نئے کلر میںدیکھائی دی ہے۔ یہ اسکوٹر میٹ بلیک شیڈ میں دیکھی گئی ہے جو کمپنی کی طرف سے پہلے سی مہیا کلرس میں شامل ہوگا۔ فی الحال اسکوٹر گلاس بلیک، میٹلک وائٹ اور میٹ گرے شیڈ میں فروخت کی جارہی ہے۔ سوزوکی برگمن سٹریٹ کو 2018 آٹو اسکپو میں شو کیس کرنے کے بعد جون میں لاچ کیا گیا تھا اور یہ کافی فروخت ہونے والی اسکوٹر بن گئی۔ کمپنی اوسط اس اسکوٹر کی ہر مہینے 6 ہزار یونٹ فروخت کررہی ہے اور اب تک اسکوٹر کی 90 ہزار یونٹ فروخت ہوچکی ہے۔ اسپاٹ کی گئی اسکوٹر ڈیلرشپ یارڈ پر کھڑی دیکھائی دے رہی ہے۔ اور ہمارا ماننا ہے کہ کمپنی اس میں کوئی تکنیکی بدلاؤ نہیں کرے گی۔