وائرل ڈسک،27ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایک ہسپانوی ٹیچر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے- یہ تصویر اس وجہ سے وائرل ہورہی ہے کیونکہ اس ٹیچر نے بیالوجی کی پڑھائی کو مزیدار بنانے کے لیے انسانی جسم والا باڈی سوٹ پہنا تھا- تاکہ بچوں کو آسانی سے سبھی چیزیں سمجھ آسکے، نیویارک پوسٹ کے مطابق ویرونیکا ڈیوک Verónica کے پاس 15 سال سے زیادہ کا تدریسی تجربہ ہے اور موجودہ میں سائنس، انگریزی ، آرٹس، سشل اسٹیڈیز اور ہسپانوی جیسے مختلف ضامین کلاس 3 کے بچوں کو پڑھاتی ہے،
43 سالہ ویرونیکا نے ایک ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا، بچوں کو امیج یا بورڈ پر پکچر بناکر سمجھانے میں کئی بار مشکل ہوتی ہے- ایسا کرنے پر کچھ بچے سمجھ جاتے ہیں، لیکن کچھ نہیں سمجھ پاتے، اس لیے مجھے اناٹومی سوٹ بنوانے کا خیال آیا اور میں نے انسانی اناٹومی والا ایک باڈی سوٹ بنوایا، انہوں نے آگے کہا، مجھے پتہ ہے کہ اتنے چھوٹے بچوں کے لیے یہ سمجھانا مشکل ہے لیکن مجھے لگا کہ ایک بار کوشش کرنی چاہیئے-
ویرونیکا کے شوہر نے بھی اس میں اسکی حمایت کی اور جس دن وہ اناٹومی سوٹ پہن کر بچوں کو پڑھانے گئی- اس دن اسکے شوہر نے اسکی کچھ تصاویر کھینچ کر انہیں ٹیوٹر پر شیئر کردیا- ٹیوٹر پر شیئر کرنے کے بعد یہ تصاویر وائرل ہوگئی- جسکے بعد اسے 13000 سے زیادہ بار ری-ٹیوٹ کیا گیا اور 66000 لوگوں نے اس پوسٹ کو لائیک کیا- وہیں کئی لوگوں نے اس پر تعریف بھی کی-
ٹیوٹ کرتے ہوئے ویرونیکا کے شوہر مائیک موراتینوس نے لکھا ، “میں اپنی بیوی پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کیونکہ اسکے پاس بہت ساری آئیڈیا ہے، آج اس نے انسانی جسم کے بارے میں طالب علموں کو یہ سوٹ پہن کر سمجھایا ، اور اسے دیکھ کر بچوں نے کہا، بہت خوب ویرونیکا- حالانکہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب ویرونیکا نے اس طرح سے کسی آئیڈیا کے ساتھ بچوں کو پڑھایا ہو، انہوں نے بچوں کو ہسٹری کے مضمون کو سمجھانے کے لیے عظیم شخصیات کے لباس کو زیب تن کیا-