سورو گنگولی بی سی سی آئی کے عہدہ صدارت پر فائز

ممبئی، 23 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرکٹ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سورو گنگولی چہارشنبہ کو انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ
(بی سی سی آئی) کے سرکاری طور پر صدر مقرر کر دیئے گئے بی سی سی آئی کی ممبئی میں ہونے والی میٹنگ میں سورو گنگولی کو سرکاری طور پر بورڈ کا صدر مقرر کیا گیا ہے سورو گنگولی انڈین کرکٹ بورڈ کے 65 سال کی تاریخ میں پہلے سابق کرکٹر ہیں جنہیں اس ادارہ کے سربراہ کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے اس سے قبل گزشتہ 33 ماہ سے عدالت عدالت عظمیٰ کی طرف سے مقرر منتظمین کی کمیٹی بی سی سی آئی کوسنبھال رہی تھی جس کی مدت بھی سابق کپتان کی تقرری کے ساتھ آج ختم ہو گئی۔

بی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران گنگولی نے ہندوستانی ٹیم ، ویراٹ کوہلی ، ایم ایس دھونی سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔ گنگولی نے دھونی کے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر کہا ، “وہ (دھونی) ہندوستانی کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ جب تک میں ہوں ہر کھلاڑی کا احترام کیا جائے گا۔ سورو گنگولی نے کہا کہ جو چیمپئن ہوتے ہیں وہ جلدی ہارنہیں مانتے ہیں۔

گنگولی پریس کانفرنس میں اس بلیزر کو پہن کر آئے جو انہیں کپتان بننے پر دی گئی تھی- گنگولی سے پوچھا گیا کہ کیا دھونی کے مسئلے پر ٹیم مینجمنٹ یا سیلکٹرسے بات کی ہے- اس پر گنگولی نے کہا، جب میں ٹیم سے باہر گیا تو بھی اس طری کی باتیں ہوتی تھی، لیکن میں نے واپسی کی، دھونی ہندوستانی کرکٹ کے بہت بڑے کھلاڑی دھونی نے ریٹائرمنٹ پر گنگولی نے کہا اس پر ہم کوئی فیصلہ نہیں کریں گے- نہ ہی انتظامیہ ان پر کوئی دباؤہیں- اگر آپ انکے ریکارڈ کو دیکھیں گے تو صرف تعریف ہی نکلتی ہے بنائے گا- ہمیں نہیں معلوم ریٹائرمنٹ کے بارے میں انکا کیا منصوبہ ہے