فلمی ڈسک،15اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شاہ رخ خان فلم زیرو کے بعد بھلے ہی کوئی فلم سائن نہیں کی ہے۔ لیکن وہ اکثر وہ کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ شاہ رخ اکثر سوشل میڈیا کے ذریعہ سبھی پراجیکٹ کےبارے میں اپنے فینس سے شیئر کرتے ہیں۔ اسی درمیان شاہ رخ کی ایک فوٹو سعودی عرب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں شاہ رخ کے ساتھ جیکی چین، جین کلود وان ڈیم کے علاوہ ایکومن سن موموا نظر آرہے ہیں۔ یہ سبھی اسٹارس ایک سیلفی فریم میں نظر آرہے ہیں۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ نے بتایا کہ وہ سعودی عرب کے فلم انڈسٹری کے زیراہتمام ایک پروگرام میں حصہ لینے کے لیے ریاض، سعودی عرب میں ہے۔ جہاں پر انٹرنیشنل شخصیات اور فلم سازوں نے شرکت کی ہے۔ شاہ رخ خان کی یہ سیلفی فوٹو دیکھ کر بالی ووڈ اسٹارس کافی لائک کررہے ہیں۔ اور انکی فوٹو کی تعریف کرتے ہوئے تبصرہ بھی کررہے ہیں۔ تصویر پر ٹائیگر شراف نے لکھا ہے۔ ایک ہی فریم میں سبھی اسٹارس، وہیں رنویر نے لکھا۔ لیجنڈ۔
آپ کو بتادیں کہ جین کلاڈ وان ڈیم ایک فیمس ادکار اور ہدایت کار ہے۔ جنہوں نے کک باکسر ، دی کویسٹ اینڈ کل فلم بنائی ہے۔