یہ حادثہ مدینہ سے 170 کلومیٹر دور حجرا روڈ پر الکحل گاؤں کے پاس چہارشنبہ کی شام 7 بجے ہوا۔ جب 39 مسافروں کو لیکر جارہی نجی چارٹرڈ بس ایک ایک لوڈر سے ٹکرا گئی۔ بس میں جو لوگ سوار تھے وہ ایشین اور عربی تھے۔
ریاض،17اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مغربی علاقے میں جمرات کی صبح ایک زبردست سرک حادثے میں 35 بیرونی عمرہ زائرین ۔ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل میں شریک کرایا۔ حادثے کی جانچ کی جارہی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ کا شکار بس میں عرب اور ایشیائی ممالک کے عمرہ زائرین سوار تھے اور وہ مدینہ سے مکہ معظمہ جارہے تھے۔ ایس پی اے کے مطابق زخمی زائرین کو الاحمنا ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔
یہ حادثہ مدینہ سے 170 کلومیٹر دور حجرا روڈ پر الکحل گاؤں کے قریب چہارشنبہ کی شام 7 بجے ہوا، جب 39 مسافروں کو لیکر جارہی نجی بس ایک لوڈر سے ٹکراگئی۔ بس میں جو لوگ سوار تھے، وہ ایشین اور عرب کے رہائشی تھے، ابھی تک کی اطلاع کے مطابق حادثے میں مارے گئے زیادہ تر شہری ایشیائی ممالک کے ہیں۔ سعودی عرب تیل پر معاشی انحصار کم کرنے کی کوشش میں سیاحت کے شعبے کو سال بھر جاری رکھنا چاہتا ہے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا’’سعودی عرب میں مکہ کے قریب ایک بس حادثے کی خبر سن کر کافی رنجیدہ ہوں، اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کا متمنی ہوں‘‘۔