جان ابراہم کی ستیے مے وجیتے 2 کا پہلا پوسٹر ریلیز،

فلمی ڈسک،2 اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے اسٹار اداکار جان ابراہم کی ہٹ فلم ستیے مے وجیتے کا سیکوئل اگلے سال گاندھی جینتی یعنی 2 اکتوبر کو ریلیز ہوگی- حال ہی میں جان نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹیوٹ کرکے اس بات کی معلومات دی تھی- اب اس کا پہلاپوسٹر بھی سامنے آچکا ہے- اس پوسٹر کو ترن آدرش نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے- جس میں جان کا انداز بہت زبردست لگ رہا ہے- فلم میں دیویا کھوسلا کمار بھی ہے، جو پروڈیوسر بھوشن کمار کی بیوی ہے-

 

اس ایکشن تھریلر فلم میں جان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں دیویا نے حال ہی میں نیوز ایجنسی سے کہا تھا، میں جان اور ملاپ زاوری کی واقعی شکر گذار ہوں، انہوں نے اپنی فلم میں خواتین کو لیڈ کے طور پر مجھے کاسٹ کرنے کا فیصلہ لیا – مجھے لگتا ہ کہ یہ میرے لیے ایک کافی بڑا موقع ہے- پہلے میں نے ہدایت کاری کی ہے- لیکن ابھی پچھلے کچھ وقت سے میں ایکٹینگ میں واپس آنے کا سوچ رہی تھی-