فیشن ڈسک،5 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان ان دنوں اپنے تصاویر کو لیکر کافی سرخیوں میں ہے۔ ایک بار پھر سارہ علی خان کی فوٹو سوشل میڈیا پر دھوم مچارہی ہے۔ فلم کیدار ناتھ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ سارہ علی خان ان دنوں مالدیپ میں اپنی ماں امریتا سنگھ اور بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ چھٹیاں منارہی ہے۔ اداکارہ چھوٹیوں کے دوران تقریبا سبھی فوٹو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعہ فینس کے ساتھ شیئر کر رہی ہے۔ اب ایک بار پھر سارہ علی خان نے کچھ تصاویر فینس کے ساتھ شیئر کی ہے۔
سارہ علی ان فوٹو میں بکنی میں نظر آرہی ہے۔ اپنی فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے سارہ علی نے کیپشن میں لکھا، سمندر میں نے نہا کے۔۔۔۔ اداکارہ کے ان فوٹو پر فینس کے ساتھ ساتھ فلمی شیخصیات بھی خوب تبصرے کررہے ہیں۔ اس سے پہلے سارہ نے کچھ فوٹو شیئر کی تھی ان تصویروں میں اداکارہ اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ پل میں مستی کرتی نظر آئی تھی۔ وہیں سارہ جلد ہی فلم آج کل میں نظر آنے والی ہے۔ اس فلم میں انکے ساتھ بالی ووڈ ایکٹر کارتیک آریان نظر آنے والے ہیں۔