مہاراشٹر کابینہ کے وزیر کا دعوی – سنجے دت 25 ستمبر کو ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے

مہاراشٹر،26اگسٹ(بھاشا) بالی ووڈ اداکار سنجے دت تقریبا 10 سال بعد ایک بار پھر سیاسی میدان میں اترنے کی تیاری میں ہے۔ مہاراشٹرا کے ایک وزیر نے یہ معلومات دی۔ راشٹریہ سماج پکش (آر ایس پی) کے بانی اور کابینہ وزیر مہادیو جانکر نے اتوار کو یہاں بتایا کہ سنجے دت (60) ستمبر 25 کو انکی پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ آرایس پی مہاراشٹرا میں حکمران بی جے پی کی اتحادی پارٹی ہے۔ منسٹر آف اینیمل ہسنبنڈری اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ مہادیو جانکر نے پارٹی کے ایک پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے اعلان کیا۔ ہم نے اپنی پارٹی کو بڑھانے کے لیے ایک فلم علاقے میں کام کرنے شروع کردیا ہے۔ جسکے تحت اداکار سنجے دت بھی 25 ستمبر کو پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔