حیدرآباد،12ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ثانیہ مرزا کی بہن انم مرزا اور سابق کپتان محمد اظہر الدین کے بیٹے اسد الدین کا نکاح ہوگیا ہے۔ انم مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ دونوں کی تصویر شیئر کی ۔ تصویر کے ساتھ انم نے لکھا، مسٹر اورمسزز، اس شادی میں پورا مرزا خاندان شامل ہوا۔ انم مرزا اس دوران پنک کلر کے لہنگے میں دیکھی۔ وہیں اسد الدین کریم رنگ کی شیروانی میں نظر آئے۔ ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہن انم کی مہندی تقریب کی تصویریں پوسٹ کی، ان پوسٹ میں وہ خود بھی کافی خوبصور لگ رہی تھی۔
بتادیں کہ محمد اظہر الدین اور پہلی بیوی نورین کےبیٹے ہیں۔ نورین سے انکا ایک بیٹا ایاز الدین تھے، جنکی سڑک حادثے میں موت ہوگئی تھی۔