حیدرآباد،27ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے چار مہینے میں 26 کلو وزن کم کیا ہے، انہوں نے جم میں ورک آوٹ کرتے ہو،ے کئی ویڈیوز شیئر کیے اور بتایاکہ وزن کم کرنے کا سارا کریڈیٹ سخت محنت اور نظم وظبط کو جاتا ہے، ثانیہ مرزا نے اکتوبر مہینے میں اپنے بیٹے کو اذان مرزا ملک کو جنم دیا تھا، اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ حاملہ کے دوران انکا 23 کلو وزن بڑھ گیا تھا،
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان سے کئی لوگوں نے وزن کم کرنے کے بارے میں سوال پوچھے، جسکے جواب میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کئی ورک آوٹ ویڈیوز شیئر کیے-
مرزا نے بتایا کہ انہیں کئی عام میسج کرکے یہ سوال پوچھا کہ انہوں نے ڈیلیوری کے بعد خود کو واپس شیپ میں کیسے کیا؟ وہ نارمل کیسے ہوگئی؟ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ جواب میں لکھا، خواتین میں کہنا چاہتی ہوں، اگر میں کرسکتی ہوں تو کوئی بھی کرسکتے ہیں، دن میں ایک یا دو گھنٹے کی ورزش آپ کو ذہنی اور جسمانی دونوں طریقوں سے فٹ کرسکتی ہے-
View this post on Instagram
Inspired by Super (WO)Man 😏 Ps- that hurt too 🙄 #thatburnthough #mummahustles
بتادیں کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 12 اپریل 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی- سال 2018 میں انہو ںنے بیٹے کو جنم دیا-