ثانیہ ہوبارٹ انٹرنیشنل ویمنز ڈبلز کے فائنل میں

اسپورٹس ڈسک،17جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا یوکرین کی نادیہ کچونیک کے ساھ ہوبارٹ انٹرنیشنل ویمنس ڈبلز فائنل میں پہنچ گئی۔ ثانیہ اور نادیہ کچونیک نے سلووینیا کی تمارا زیڈانسک اور چیک جمہوریہ کی میری بوزکووا کو ایک گھنٹے 24 منٹ تک چلے سیمی فائنل میں 7-6, 6-2 سے شکست دی۔

ثانیہ اور نادیہ کی پانچویں سیڈ جوڑی دوسری سیڈ چین کی پینگ شوئی اور شوئی ژانگ سے کھیلے گی۔ چینی جوڑی کو واک اوور ملا جب بلیجیم کی کرسٹن فلپکنز اور ایلیسن وان یوٹوانک نے چوٹ کی وجہ سے سیمی فائنل مقابلہ چھوڑ دیا۔

ثانیہ اور انکی جوڑ دار کو پہلے سیٹ میں کافی جدوجہد کرنا پڑا لیکن دوسرا سیٹ آسان رہا۔ پہلے سیٹ میں مقابلہ برابری کا تھا اور اسکور 6-6 رہنے پر ٹائی بریک تک کھینچا۔ ٹائی بریک میں ثانیہ اور نادیہ نے جیتت درج کی۔

دوسرے سیٹ میں ثانیہ اور نادیہ نے مخالف کی سرویس تین بار توڑ کر آسانی سے جیت درج کی۔ ان دونوں نے 11 میں سے چار بریک پوائنٹ بنائے جبکہ مخالف ٹیم پانچ میں سے دو ہی تبدیل کرسکی۔