انسانوں کی شکل اور انداز ، جانیں کیسے ہونگے مصنوعی انسان

ٹیکنالوجی ڈسک،9جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیمسنگ کے اسٹار لیبس ریسرچ گروپ نے اپنا پر اسرار (آرٹیفیشل) مصنوعی انسان ، پراجکٹ نیین (NEON) کو پیش کیا ہے۔ کمپنی نے آرٹیفیشل ہیومن پراجکٹ کو لاس ویگاس میں چل رہے کنزیومر الیکٹرانک شو (سی ای ایس) میں پیش کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انکا نیین، رابرٹ یا پھر سری یا الیکسا کی طرح اسسٹنٹ نہیں ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نیین، اصل انسانوں کی نقل نہیں ہے، بلکہ یہ انکے ڈیجیٹل اوتار ہے۔ نیین، اصل انسانوں کی طرح بات چیت کرسکتے ہیں اور ہمدردی جاسکتے ہیں۔

انسانوں جیسے نازو انداز دیکھاتے ہوئے کرسکیں گے بات چیت

کمپنی کا کہنا ہے کہ نیین، انسانوں جیسے ناز و انداز دیکھاتے ہوئے بات چیت کرسکتے ہیں۔ پرانے تجربات سے سیکھ سکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیجٹیل ہیومن ’نیین‘ ہدف پر مبنی کام کے علاوہ انسانوں کی مدد والے کام میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ ہم نیین کو دنیا بھر میں بزنس پارٹنر اور کنزیومرس کو دستیاب کرانے کی کوشش کریں گے۔

ٹی وی اینکر اور فلم اسٹار کا بھی کرسکیں گے کام

کمنی کا کہنا ہے کہ بہترین ٹیکنالوجی کی وجہ سے ڈیجیٹل ہیومن ڈسپلے یا ویڈیو میں بھی کام کرسکیں گے۔ ساتھ ہی نیین ٹیلی ویژن اینکر، اسپوک پرسن یا فلم اسٹارس کا بھی کام کریں گے۔ اسٹار لیبس کا کہنا ہے کہ وہ ہیومنس کو ریپلس کرنے کی کوشش نہیں کررہی ہے۔کمپنی نے بتایا، ہم کسٹمر سرویس انٹریکشن (بات چیت) کو اور بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

اس پراجکٹ کے ہیڈ پرنوا مستری نے بتایا، نیین ایک نئی طرح کی زندگی جیسے ہے۔ ہمارے کائنات میں لاکھوں اقسام کے مخلوق ہے اور ہمیں اس میں ایک اور جڑنے کی امید ہے۔ نیین ہمارے دوست اور مددگار ہونگے۔ ج کہ لگاتار سیکھیں گے اور وہ اپنی بات چی سے میموری بنائیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نیین نئی سکیلس بھی سیکھ سکے ہیں۔ نیین ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کور آر 3 پر بیسڈ ہونگے۔ جہاں آر 3 کا مطلب ریالٹی، رئیل ٹائم اور ذمہ داری سے ہوگا۔