ٹیکنالوجی ڈسک،2جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جنوبی کوریائی کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی سیمسنگ جلد ہی بیزل لیس ٹی وی بنا سکتی ہے۔ کورین ویب سائٹ دی الیک کی رپورٹ کے مطابق سیمسنگ جنوری کی شروعات میں ہونے والے ایونٹ سی ای ایس 2020 میں زیرو بیزل ٹی وی پیش کرنے کے لیے تیار ہے، جسکا فروری میں بڑے پیمانے پر پیداوار شروع ہوگا۔
حالانکہ سیمسنگ نے ابھی اس سے جوڑی کوئی معلومات نہیں دی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ نئے ٹی وی کو 65 انچ کے بڑے اسکرین کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ یہ ٹی وی بیزل لیس ہوگا۔ بتایا گیا کہ زیرو بیزل ٹی وی صرف 65 انچ اور اس سے زیادہ کے سائز میں ہی دستیاب کرائی جائے گی۔
اسکا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ مینوفیکچرنگ عمل کافی پیچیدہ ہے، جس سے یہ چھوٹے سائز کے لیے موزوں نہیں ہے، اسکا یہ بھی مطلب ہوسکتا ہے کہ کمپنی اپنے پریمیم ٹی وی کو الگ رکھنا چاہتی ہے، کیونکہ زیادہ گراہک بڑی اسکرین کو ہی سلیکٹ کرتے ہیں، سیمسنگ نے اس سال کی شروعات میں ہی زیرو بیزل برانڈ نام کو ٹریڈ مارک کیا تھا۔