دو بار موڑے گا سیمسنگ کا نیا فولڈیبل اسمارٹ فون

آٹو ڈسک،18اگسٹ(اردوپوسٹ) سیمسنگ اپنے فولڈیبل فون پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔ اس سال کی شروع میں کمپنی نے اپنا پہلا فولڈیبل اسمارٹ فون گلیکسی فولڈ کی نمائش کی۔ حالانکہ فون کی اسکرین میں آرہی درپیش دشواری کی وجہ سے کمپنی ابھی تک اسے لانچ نہیں کر سکی ہے۔ اسی درمیان ایک اور خبر آئی ہے کہ سیمسنگ نے ایک نئے ڈیزائن والے فولڈیبل فون کا پیٹنٹ کرایا ہے۔ پیٹنٹ کے مطابق سیمسنگ کا یہ فون زیڈ فولڈ ڈیزائن کا ہوگا۔
گذشتہ سال فائل کیا تھا پیٹنٹ
کمپنی نے اس فولڈیبل فون پینٹنٹ سال 2018 آخر میں فائل کیا تھا۔ جو اس مہینے کے پہلے ہفتے میں پبلش ہوا ہے۔ فون کے ڈیزائن کی بات کریں تو اس میں الٹرا فائن کے ساتھ باہر کی طرف موڑنے والے اسکیرن دی گئی ہے۔ فون کا مین فلیکسیبل اسکرین دو فولڈنگ لائن کے ساتھ آتا ہے۔ اس ڈیزائن کی خوبی ہے کہ اس سے فون کو دوبار فولڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس وجہ سے ٹیبلیٹ سے ایک اسمارٹ فون میں بدلنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔