سیمسنگ نے لانچ کیے دو نئے فون، گیلکسی اے 50، زبردست فیچرس

ٹیکنالوجی ڈسک،13ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) معرووف اسمارٹ فون کمپنی سیمسنگ نے دو نئے اسمارٹ فون گیلکسی اے 50 اور گیلکسی اے 30 کو لانچ کردیا ہے۔ دونوں ہی فون کو ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ دونوں فون گیلکسی اے 50 اور گیلکسی اے 30 کا اپ گریڈ ورژن ہے۔ سیمسنگ کے دونوں نئے فون میں نائٹ موڈ ، سپر اسٹیڈی ویڈیو اور پریمیم فیچرس شامل ہے۔

اینڈرائیڈ 9.0 پائی پر رن کرتا ہے فون
سیمسنگ گیلکسی اے 50 میں 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی ڈپلس انفینٹی یو۔سپر ایمولیڈ 2340 X 1080 پکسلز۔ ڈسپلے ہے۔ فون میں 10 این ایم ایکسینوس 9611 چپ سیٹ ہے ، جو اے آئی گیم بوسٹر کے ساتھ آتا ہے۔ یہ اینڈروئیڈ 9.0 پائی پر مبنی ہے۔ گلیکسی اے 30s میں 6.4 انچ ایچ ڈی پلس انفینٹی وی سپر ایمولیڈ ڈسپلے ہے ، جس کی ریزولوشن 1560 X 720 پکسلز ہے۔