فلمی ڈسک،12ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) سلمان حان ایک بار پھر بڑے پردے پر چلبل پانڈے یعنی دیسی رابن ہوڈ کے انداز میں واپسی کرنے جارہے ہیں- سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم دبنگ 3 کا موشن پوسٹر ریلیز کردیا ہے- یہ موشن پوسٹر اس لیے بھی خاص ہوجاتا ہے کیونکہ پچھلے کچھ وقت سے سلمان کی اس فلم کی ریلیز ڈیٹ بدل جانے کی خبریں تھی، خبر تھی کہ اپنی فلم کک 2 کے لیٹ ہونے کی وجہ سے اب سلمان دبنگ 3 کو اگلے سال عید پر ریلیز کیا جائے گا، لیکن اپنے اس نئے موشن پوسٹر میں بھائی جان نے اس ساری قیاس آرائیوں پر روک لگا دی ہے-
اس موشن پوسٹر میں سلمان خان ’دبنگ ‘انداز میں چلتے ہوئے نظرآرہے ہیں اور ان کے ساتھ فلم کا ٹائٹل میوزک چل رہا ہے۔ سلمان نے انسٹا گرام پر پوسٹر شیئر کیا ہے،جس کے ساتھ انہوں نے مداحوں سے اپنا استقبال کرنے کےلئے کہا ہے۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سلمان نے لکھا،آرہے ہیں چلبل رابن ہڈپانڈے ۔
نئے موشن پوسٹر میں ایک بار پھر فلم کی ڈیٹ کا خلا صہ کیا گیا ہے- یہ فلم 20 ڈسمبر کو اسی سال ریلیز ہونے جارہی ہے-