ڈنمارک اوپن: پہلے دور میں ہاری سائنا ، سمیر ورما جیتے

اوڈینس،17اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی کی خاتون کھلاڑی سائنانہوال کو چہارشنبہ کو یہاں جاری ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خاتون سنگلز زمرے کے پہلے دور میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ مرد سنگلز زمرے میں ہندوستان کو جیت ملی جہاں سمیر ورما پہلے دور کے میچ جتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ مکسڈ ڈبل میں پرنو چوپڑا اور این سککی ریڈی کی جوڑی نے بھی ہندوستان کے کھاتے میں جیت ڈالی۔
سائنا کو پہلے دور میں جاپان کی کھلاڑی سیاکا تاکاہاشی سے شکست ملی۔ لندن اولمپک 2012 کی کانسی میڈلسٹ کو جاپان کی کھلاڑی نے 15-21 ، 21-23 سے شکست دی۔ سمیر کا میچ بھی جاپانی کھلاڑی کے ساتھ تھا۔