فلمی ڈسک،24ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) سیف علی خان کی فلم لال کپتان، کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ سیف علی خان کی فلم لال کپتان کے اس ٹریلر کونام دیا گیا ہے، چیپٹر ون۔دی ہنٹ، اس طرح سیف علی خان اس ٹریلر بالکل انوکھے انداز میں نظر آرہے ہیں۔ اور لال کپتان میں سیف علی خان کا ایسا انداز میں نظر آئیں گے۔ جسے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔ سیف علی خان کے لال کپتان کے ڈائیلاگ بھی کمال کے ہے اور وہ زبردست ایکشن بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔ دلچسپ یہ ہے کہ ٹریلر میں سوناکشی سنہا کی آواز بھی سننے کو مل رہا ہے۔
سیف علی خان فلم لال کپتان میں ناگا سادھو کا رول ادا کریں گے۔ سیف علی کی فلم لال کپتان ایروز انٹرنیشنل اور آنند ایل رائے کے کلر یللو پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔ جو پوری طرح بدلا، دھوکہ اور ڈرامے پر مبنی ہے۔ ویسے بھی سلمان خان کی ڈائیلاگ ڈیلیوری اور انداز سب بالکل الگ ہے۔لال کپتان 11 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔