فلمی ڈسک،19ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہم تم، اور تارا رم پم، جیسی دھماکہ دار فلموں کو دینے والی سپر ہٹ جوڑی سیف علی خان اور رانی مکھرجی ایک بار پھر سلور اسکرین پر دھمال مچانے کے لیے تیار ہے۔ جی ہاں، یش راج بینر نے ایک بار پھر اس سپر ہٹ جوڑی کو لیکر ایک زبردست فلم کا اعلان کردیا ہے۔ یہ جوڑی اب 11 سال بعد ایک بار پھر بڑے دھماکے کے لئے تیار ہے۔
یش راج فلم اب بنٹی اور ببلی 2 میں سیف علی خان اور رانی مکرجی کی جوڑی کی ری۔لانچ کرنے جارہا ہے۔ یہ فم سال 2005 میں آئی فلم ‘بنٹی اور ببلی 2’ کا سیکول ہے۔ جس میں بنٹی اور ببلی کے کردار یعنی لیڈ رول نبھانے کے لیے سیف علی خان اور رانی مکھرجی کو چنا گیا ہے۔
اس فلم بنٹی اور ببلی 2 میں ایک نہیں بلکہ دو کپل نظر آنے والے ہیں۔ جہاں پچھلے دنوں وائی آر ایف نے گلی بوائے فیم سدھانت چترودی اور شروری کو لیکر اعلان کیا تھا وہیں اب اس نئی خبر نے فلم کو لیکر لوگوں کے تجسس کو بڑھا دیا ہے۔
آدتیہ چوپڑا کی طرف سے ہدایت اس زبرست فلم کا پہلا شوٹنگ شیڈول شروع کیا جاچکا ہے۔