ممبئی،22اگسٹ(ایجنسی) ڈائریکٹر مہیش مانجریکر کی بیٹی سائی مانجریکر پچھلے کچھ دنوں کافی بحث میں ہے۔ سائی ، سلمان خان کی آنے والی فلم دبنگ 3 سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہے۔
سائی فلم کے فلیش بیک میں سلمان کے کردار چولبل کی گرل فرینڈ بنیں گی۔ سلمان سائی سے تب ملے تھے جب وہ بچی تھی۔ بڑی ہونے پرسلمان کو سائی اس کردار کے لیے پرفیکٹ لگی اور انہوں نے سائی کو فلم میں لینے کا فیصلہ کیا۔ سائی نے دبنگ 3 میں اپنے پارٹ کی شوٹنگ کچھ دنوں پہلے ہی پوری کرلی ہے۔ سلمان نہیں چاہتے ہیں کہ دبنگ 3 میں سائی کا لک ابھی سامنے آئے۔ اس لیے شوٹنگ کے دوران پوری یونٹ کو موبائل فون لانے کی بھی اجازت نہیں تھی۔