وائرل ڈسک،25اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پہلے زمانے میں لوگ زمینی ورزش کیا کرتے تھے لیکن آج کے دور میں لوگ مشینی ورزش کررہے ہیں ۔ اور جلد سے جلد جسم کو ایک شکل دینے کے لیے دوائیں اور پوڈر کا استعمال کررہے ہیں۔ اور جلدی بھرا بھرا جسم دیکھنے کے لیے لوگ سپلیمنٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ جو انکی صحت کے لیے کبھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقع میں روس کے ایک نوجوان بلڈر نے انجکشن کا سہارا لیتے ہوئے اپنے بازوں کو مضبوط اور زیادہ وزنی بنانے کے چکر میں کچھ اسطرح کرلی ہے۔
اداکارؤں کی باڈی دیکھ کر آج کل کے نوجوان ویسے ہی بائسپس اور ٹرائیسپس بنانے کے لیے جم میں گھنٹوں پسینہ بہاتے ہیں لیکن روس کے ایک 23 سال کے باڈی بلڈر نے جیسے بائسپس بنوائے وہ آپ دیکھ لیں گے تو دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں گے۔ اس باڈی بلڈر کو وہاں پوپی کے نام سے جانا جاتا ہے جو اپنے عجیب بائیسپس کی وجہ سے ان دنوں سرخیوں میں ہے۔
23 سالہ کریل ٹریشن (پوئپی) نے اپنے پٹھوں (بائسپس اور ٹرائیسپس) کو مضبوط اور بڑا بنانے کے لئے بے حد خطرناک سنتھول انجکشن لے لیا جس کے بعد انکی ایسی بازو (بائسپس) بن گئی۔ حالانکہ لوگوں کے درمیان مضحکہ خیز 24 انچ کے اس بائسپس کے بعد بھی وہ روس کے آبکان میں ایک جم میں بلاگر اور اداکار اولیگ منگول کو ہرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
باڈی بلڈر پوپی کو اولیگ منگول نے صرف تین منٹ میں دھول چٹا دی۔ حالانکہ اس سے پہلے والے دور میں بھی باکسنگ میں آئے سابق فوجی نے پوپی کو بری طرح پیٹ دیا تھا۔ پوئپی عرف ٹریشن جھولتے ہوئے باہر آئے تھے اور انہیں گیم سے باہر نکال دیا گیا تھا۔
پوپی نے ہار کے بعد اپنے مخالفین کو سبق سیکھانے کے لیے اپنے بازوں میں سنتھول انجکشن لگوائے تاکہ اسکا بائسپس دوروں کے مقابلے میں بڑا اور مضبوط ہوسکے۔ حالانکہ اسے انجکشن لگانے والے ڈاکٹریوری سیربریسکنی نے اسکے خطروں سے انہیں آگاہ کیا تھا۔
اس انجکشن کی وجہ سے پوپی کو کئی بیماریاں اور جسمانی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس انجکشن کی وجہ سے انہیں فالج، پٹھوں میں السروغیرہ جیسے بیماریاں ہوسکتی ہے۔