نئی دہلی،13 اگسٹ(اردپوسٹ) رائل اینفلیڈ نے بولیٹ 350 کے نئے ماڈل کو لانچ کیا ہے۔ حالانکہ اسکی قیمت پرانے ماڈل کے مقابلے میں کم ہے۔ اسکی قیمت 1.12 لاکھ سے شروع ہورہی ہے۔ وہیں بولیٹ 350 ای ایس کی قیمت 1.27َ لاکھ سے شروع ہوتی ہے۔ معلومات کے مطابق نئے ماڈل کو کئی اور کلر آپشن میں اتارا گیا ہے۔ نیا بولیٹ اسٹانڈرڈ ماڈل سے قریب گیارہ ہزار روپے اور بولیٹ ای ایس ورژن سے قریب 22ہزار روپے سستا ہے۔ اس ماڈل کا نام بولیٹ 350 آر ای، رکھا گیا ہے۔
دونوں ہی موٹرسائیکل میں 346 سی سی سنگل سلنڈر انجن ہے جو 20 پی ایس، 5250 آرپی ایم پاور جنریٹ کرتا ہے اور 4000 آر پی ایم پر 28 این ایم کا پک ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔
یہ 280 ڈسک، سنگل چینل اے بی ایس اور 153 ایم ایم ڈرم بریک سے لیس ہے۔