وشاکھاپٹنم،6اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ہندوستانی اوپنر روہت شرما نے ہفتہ کو ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے یہاں اے سی اے۔ وی سی اے اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے ساتھ کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اپنی سنچری کے دوران یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ ہٹ مین سے مشہور ہندوستانی کرکٹر نے میچ میں کل 13 چھکے مارے۔
روہت شرما نے اس میچ کی پہلی اننگز میں چھ چھکے لگائے۔ اس کے بعد انہوں نے دوسری اننگز میں سات چھکے لگائے۔ اس طرح وہ دونوں اننگز میں 13 چھکے لگانے میں کامیاب رہے۔ روہت نے پہلی انگیز میں 176 رنز بنائے تھے تو وہیں دوسری انگیز میں 127 رن بنائے۔
ونڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما نے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کو پچھے چھوڑدیا ہے۔ اکرم نے 1996 میں زمبابوے کے خلاف 257 رن بنائے تھے۔ اکرم کی اس انگیز میں 12 چھکے شامل تھے۔ پاکستان نے اس میچ میں دوسری انگیز نہیں کھیلی تھی۔ میچ ڈرا پر ختم ہوا تھا۔
ہندوستانی کھلاڑیوں میں روہت شرما سے پہلے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ نوجوت سنگھ سدھو کے نام تھا۔ انہوں نے 25 سال قبل 1994 میں سری لنکا کے خلاف لکھنؤ ٹیسٹ میں آٹھ چھکے لگائے تھے۔ سدھو نے اس میچ میں 124 رنز بنائے تھے۔