آٹوڈسک ،30 اگسٹ(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ریوالٹ نے ہندوستانی بازار میں 28 اگسٹ کو 2 الیکٹرک بائیکس ریوالٹ آر وی 400 اور ریوالٹ آر وی 300 لانچ کی- کمپنی نے ان بائیکس کو یونیک پیمنٹ پلان کے ساتھ بازار میں اتارا ہے- آر وی 300 کے لیے 2999 روپے دینے ہونگے- وہیں آر وی 400 کے شروعاتی ماڈل کے لیے ہر مہینے 3499 اور ٹاپ ماڈل کے لیے 3999 روپے دینے ہونگے- یہ پیسے آپکو 37 مہینے تک دینے ہونگے- کمپنی نے کہاہے کہ اس کے کوئی ڈاؤن پیمنٹ نہیں دینا ہوگا اور یہ رینٹل یا لیز پلان نہیں ہے- بلکہ گراہک پہلے دن سے ہی ان بائیک کے پوری طرح مالک ہونگے-
ریوالٹ آر وی 400 کے دونوں ماڈلس میں فرق کی بات کریں تو کام قیمت والے ویرینٹ میں آرٹیفیشل ایگزسٹ ساؤنڈ سسٹم اورایپ کے ذریعہ سے اسٹارٹ اپ فنکشن کی سہولت نہیں ملے گی-
ریوالٹ آر وی 300
آر وی 300 الیکٹرک بائیک چھوٹا ماڈل ہے – اس میں 1.5 کے ڈبلیو کا موٹر اور 2.7 کے ڈبلیو کی بیٹری دگی گئی ہے- اسکی ٹاپ اسپیڈ 65کلومیٹر ہے- فیول چارج پر ریوالٹ آر وی 300 الیکٹرک بائیک 80 سے 150 کلو میٹر تک چلے گی-
ریوالٹ آر وی 400
ریوالٹ آر وی 400 الیکٹرک بائیک میں 3کے ڈبلیو موٹر اور 3.24کے ڈبلیو لیتھیم آئن بیٹری دی گئی ہے- ایک بار فل چارج ہونے پر 156 کلومیٹر تک چلے گی- اسکی ٹاپ اسپیڈ 85 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے-