رینالٹ اپنی مقبول کار کوئڈ کا بی ایس 6 ماڈل لانے کی تیاری میں ہے۔ حال ہی میں بی ایس 6 انجن والی رینالٹ کوئڈ کلیمبر کو ٹیسٹنگ کے دوران دیکھا گیا ہے۔ جہاں سے اسکی تصویر بھی لیک ہوئی ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بی ایس 6 کوڈ کا مائیلج موجودہ ماڈل کے مقابلے تھوڑا کم ہوگا۔ اسکے علاوہ کار کی قیمت بھی بڑھ جائے گی۔
رینالٹ کوئڈ دو انجن آپشن میں آتی ہے۔ جن میں 0.8 لیٹر اور 1.0 لیٹر پیٹرول انجن شامل ہے۔ 0.8 لیٹر والا 54 پی ایس کی پاور اور 72 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ اس انجن کے ساتھ 5 اسپیڈ مینول گیئر باکس ملتا ہے۔ اسکا مائیلج 22.3 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔
1.0 لیٹر والا انجن 68 پی ایس کی پاور اور 91 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ اس انجن کے ساتھ 5 اسپیڈ مینول اور 5 اسپیڈ اے ایم ٹی گیئر باکس کے آپشن ہے۔
رینالٹ نے حال ہی میں کوڈ فیسلفٹ لانچ کیا ہے۔ بی ایس 6 اپ گریٹ کے علاوہ اس چھوٹی کار میں کوئی اور بدلاؤ نہیں ہوگا۔ کوئڈ کے سبھی ویرینٹ میں ای بی ڈی کے ساتھ اے بی ایس، ریئر پارکنگ سینسر، اسپیڈ الرٹ سسٹم، ڈرائیور اور کو۔ڈرائیور سیٹ بیلٹ ریمائنڈر اور ریئر چائلڈ لاک جیسے فیچرس ہیں۔
0.8 لیٹر والی کوڈ کی قیمت 2.83 لاکھ سے 4.13 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔ وہیں 1.0 لیٹر والا ماڈل 4.33 لاکھ سے 4.92 لاکھ روپے قیمت میں آتا ہے۔ یہ قیمیں ایکس شورم دہلی کی ہیں۔