ریڈ می نے لانچ کیا 70 انچ اسکرین ٹی وی، قیمت 38000 روپے

ٹیکنالوجی ڈسک،30اگسٹ(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ژیومی کے سب برانڈ ریڈمی نے 70 انچ اسکرین والے اپنے پہلے اسمارٹ ٹی وی ماڈل کو لانچ کردیا ہے- اسکی لانچینگ چین میں کی گئی ہے- اس ٹی وی کو وال ماؤنٹ بھی کیا جاسکتا ہے اور اسٹانڈ پر رکھا جاسکتا ہے- ریڈمی ٹی وی میں 4کے ایچ ڈی آر سپورٹ اور ڈی ٹی ایس ایچ ڈی، کے ساتھ ڈوبلبی آیٹمس ساؤنڈ کا بھی سپورٹ دیا گیا ہے-

ریڈمی ٹی وی میں تین ایچ ڈی ایم آئی پورٹس، دو یو ایس بی پورٹس اور وائی فائی ڈوئل بینڈ کنیکٹیوٹی دی گئی ہے- اس ٹی وی میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج کا سپورٹ دیا گیا ہے- یہ سمارٹ ٹی وی “ایل او ٹی” کنٹرول پیج کے ذریعہ دوسرے ژیوامی اسمارٹ فون سے بھی کنیکٹ ہوسکتا ہے- اسکی قیمت 3799 یوآن(تقریبا 38 ہزار روپے) رکھی گئی ہے-