ریئل می نے لانچ کیا 64 ایم پی کیمرہ والا اسمارٹ فون

ٹیکنالوجی ڈسک،14ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) چین کی موبائل ہینڈسیٹ بنانے والی کمپنی اوپو کا سب برانڈ ریئل می نے آج 64 میگا پکسل کیمرہ والا نیا اسمارٹ فون ہندوستان میں لانچ کردیا ہے- یہ اسمارٹ فون ہندوستان کا پہلا 64 میگا پکسل کواڈ کیمرہ اسمارٹ فون ہے- کمپنی نے اسکی شروعاتی قیمت 15999 روپے رکھی ہے- یہ ریئل می کا پہلا ایکس سیریز اسمارٹ فون ہے جو نیو آئی ڈیزائن ہائی پربولا لائٹ ایفکٹ پر مبنی ہے- فون کی پہلی سیل 16 ستمبر کو فلپ کارٹ اور کمپنی کی ویب سائٹ realme.com/in ہوگی-

ریئل می ایکس ٹی کی قیمت

4 جی بی + 64 جی بی ، 15999 روپے

6 جی بی + 64 جی بی ، 16999 روپے

8 جی بی + 64 جی بی ، 18999 روپے

اسمارٹ فون میں 6.4 انچ سپر ایملوڈ ڈسپلے ہے، ریئل می ایکس ٹی دو رنگ- پرپل وائٹ اور پرپل بلیو میں دستیاب ہے-