ڈائمنڈ کاروباری اور اداکار ارحان حان کو ڈیٹ کررہی ہے ریشمی دیسائی

ممبئی،18اگسٹ(ایجنسی) لگتا ہے کہ ٹی وی ادکارہ رشمی دیسائی کو پھر سے پیار ہوگیا ہے رشمی دیسائی نے سال 2015 میں اداکار نندیش سندھو سے طلاق لے لیا تھا۔ دونوں کو ٹی وی شو اتران کے سیٹ پر پیار ہوا تھا اور پھر 2012 میں ریشمی دیسائی اور نندیش نے شادی کرلی۔ حالانکہ 2014 میں دونوں الگ ہوگئے اور پھر 2015 میں طلاق ہوگیا۔ لیکن اب رشمی کی زندگی میں ایک اور بار پھر سے پیار کی انٹری ہوئی ہے۔
یہ پیار انہیں ملا ہے ڈائمنڈ کاروباری سے اداکار بنے ارحان خان کے طور پر ۔ ارحان خان ساؤتھ کی کچھ فلموں میں کام کرچکے ہیں ۔ اسکے علاوہ وہ ٹی وی شو بادھو بہو میں نظر آئے تھے۔ دونوں کی ملاقات 2017 میں ہوئی تھی۔ لیکن رشتہ مضبوط ہوا 2018 میں ہوئی پرنس نرولا اور یوویکا چودھری کی شادی کے دوران۔
کپل کے قریبی ایک ذرائع کے مطابق دونوں ایک دوسرے کے لیے ایک دم پرفیکٹ لگتے ہیں۔ وہ کافی سمجھدار ہیں اور ایک دوسرے کو لیکر سنجیدہ بھی ہے۔ دونوں سال بھر کے اندر ہی شادی کی پلاننگ کررہے ہیں۔ وہیں رشمی یا ارحان نے اپنے رشتے پر فی الحال کچھ بھی کھول کرنہیں کہا ہے لیکن دونوں ایک دوسرے کو اچھا دوست بتاتے ہیں۔