فلمی ڈسک،18ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) زویا اختر کی فلم ‘گلی بوائے’ آسکر میں بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کے زمرے میں ہندوستان کی باضابطہ انٹری کی تھی اور اب یہ فلم ریس سے باہر ہوگئی ہے۔ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے پیر کو 92 اکیڈمی ایوارڈز کے لئے بہترین غیر ملکی زبان فلم کیٹیگری میں دس فلموں کی فہرست جاری کی ، جس میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی ‘گلی بوائے’ شامل نہیں کی گئی۔