اسپورٹس ڈسک،22اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رانچی میں چل رہے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ پر تاریخی جیت درج کی ۔ میچ کے چوتھے دن ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے دو وکٹ کی ضرورت تھی۔ یہ دونوں شہباز ندیم نے لیے اور مہمان ٹیم کی دوسری انگیز 133 رن پر آوٹ ہوگئی۔ اس سے ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو ایک انگیز اور 202 رن سے ہرا دیا۔ ٹیم انڈیا کی یہ 27 سال میں جنوبی افریقہ پر پہلی کلین سوئپ ہے۔
لگاتار دو گیندوں پر گرے آخری دو وکٹ
جب کھیل کے چوتھے دن کی شروعات جنوبی افریقہ نے تیسرے دن کے اسکور 8 وکٹ پر 132 رن سے کی۔ دن کے دوسرے ہی اوور میں ندیم نے آخری دونوں وکٹ گرا دیئے۔ پہلے ندیم نے تھونس ڈی بروئن کو وکٹ کے پچھے ساہا کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ تھونس نے 30 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ اسکے بعد اگلی ہی گیند پر انہوں نے اینگیڈی کو اپنی ہی گیند پر کیچ کرکے جنوبی افریقہ کی انگیز کو سمیٹ دیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں پیر کو اسکور پر صرف ایک ہی رن جوڑا جاسکا۔
میچ کے تیسرے دن ہی ٹیم انڈیا کے 497 رن کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 162 رن پر سمٹ گئی تھی اور دوسری انگیز میں بھی اسکے پہلے چار وکٹ صرف 22 رن پر گرگئے تھے جسکے بعد ہی طے ہوگیا تھا کہ میچ ٹیم انڈیا کے نام ہوجائے گا۔ ٹیم انڈیا کے محمد سمیح نے تین، امیش یادو اور ندیم نے دو۔دو اور جڈیجہ اور اشون نے ایک ۔ ایک وکٹ لیے۔