راکھی ساونت کا خلاصہ: انٹرویو کے لیے بلا کر دروازہ بند کرلیتے تھے پرڈیوسرس

فلمی ڈسک،28نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی متنازعہ کوئین کہی جانے والی ڈانسر ۔ اداکارہ راکھی ساونت یوں تو پچھلے کافی وقت سے اپنی شادی کو لیکر سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔ لیکن اب انہوں نے اپنے کیریئر کو لیکر کچھ چونکانے والے خلاصے کیے ہیں۔ راکھی ساونت نے بتایا ہے کہ اسٹرگلنگ کے دور میں انہیں کس طرح کی چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

راکھی ساونت نے بتایا کہ شدروع میں جب وہ مایا نگری ممبئی آئی تو انکا نام نیرو بھیڑا تھا۔ اور ڈائریکٹر ۔ پروڈیوسر انہیں غلط مقصد سے اپنے پاس بلایا کرتے تھے۔

کوئی موئی کی ایک رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے کہا، میں گھر سے یہاں آئی تھی۔ میں نے سب کچھ خود اپنے دم پر کیا ہے۔

راکھی نے کہا، میرا نام نیرو بھیڑا تھا اور جب میں آڈیشن کے لیے جایا کرتی تھی تو ڈائرکٹر اور پروڈیوسرس مجھ سے اپنا ٹیلینٹ دیکھانے کے لیے کہا کرتے تھے۔

مجھے نہیں پتہ ہوتا کہ وہ کس طرح کا ٹیلنٹ دیکھنے کی بات کررہے ہیں۔ بس جب میں وہاں جاتی تھی وہ دروازہ اندر سے بند کرلیتے تھے۔

راکھی ساونت نے بتایا کہ وہ کئی بار اس طرح کے حالت میں پھنسی اور کسی طرح وہاں سے نکلی ۔ راکھی نے بتایا کہ ان دنوں انکا خاندان بہت غریب تھا۔

انکی ماں ایک ہاسپٹل میں کام کیا کرتی تھی۔ معلوم ہو کہ راکھی نے اپنے کیریئر کی شروعات ایک ڈانسر کے طور پر کی تھی۔

بعد میں انہیں بطور بولڈ اداکارہ بالی ووڈ میں انٹری کی اور اسکے بعد اکثر تنازعوں میں رہنے کی وجہ سے وہ بالی ووڈ کی متنازعہ کوئین کے طور پر مشہور ہوگئی۔

بتادیں کہ راکھی ساونت نے پچھلے ہی سال اپنی شادی کے بارے میں اعلان کیا ہے۔ وہ گھریلوں خاتون کے طور پر نظر آتی ہے حالانکہ انکے والد اب تک کھل کر میڈیا کے سامنے نہیں آئے ہیں۔