رجت شرما نے ڈی ڈی سی اے صدر کے عہدے سے استعفی دیا

اسپورٹس ڈسک، 16 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انڈیا ٹی وی کے چیئرمین اور ایڈیٹر ان چیف رجت شرما نے ہفتہ کو دہلی ڈسٹرک کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے صدر  کے عہدے سے استعفی دے دیا، استعفی دیتے ہوئے رجت شرما نے ایک بیان میں کہا، ڈی ڈی سی  اے میں سچائی ، ایمانداری اور شفافیت کے میرے اصولوں کے ساتھ چلنا ممکن نہیں ہے- اس لیے میں صدر عہدے سے استعفی دے رہا ہوں-

لیکن استعفی کے ساتھ یہ بھی ظاہر کردیا کہ اس ادارے کے ساتھ کام کرنا بالکل آسان نہیں ہے۔

پیشے سے صحافی شرما نے استعفی دینے کے بعد ٹویٹ کرکے کہاکہ ’’پیارے اراکین، جب سے آپ نے مجھے ڈي ڈي سي اے کا صدر منتخب کیا ہے، میں وقتاً فوقتاً آپ کو اپنے کام کے بارے میں معلومات فراہم کرتا رہا ہوں۔