اجے دیوگن کی فلم ریڈ 2 کا گانا نشا ریلیز، تنا بھاٹیہ کا زبردست ڈانس

فلم ریڈ 2

فلم استری 2 میں “آج کی رات” گانے کے بعد فلم ریڈ2 میں تنما بھاٹیہ کا نشا گانا


فلمی ڈسک، 12 اپریل(اردو پوسٹ) سال 2018 میں ریلیز ہوئی اجے دیوگن کی فلم ‘ریڈ’ کا سیکوئل ریڈ 2 یکم مئی کو ریلیز ہونے جاری ہے- فلم میں اجے دیوگن آئی آر ایس امے پٹنائک کے کردار میں نبھا رہے ہیں-

 

 

 

 

 

حال ہی میں فلم کا پوسٹر اور ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد فلم کا خصوصی گانا ریلیز کردیا گیا ہے- ان دنوں خصوصی گانے کی شان بن چکی تمنا بھاٹیہ اس گانے میں بھی نظر آرہی ہے- ہر بار کی طرح وہ خوب ڈانس کررہی ہے- وائٹ نوائز کلیکٹو کی طرف سے کمپوز کیا گیا یہ گانا ہائی-آکٹین ڈانس نمبر ہے-

تنما بھاٹیہ نشا

 

 

 

 

بتادیں کہ حال ہی میں ریلیم ہوئی فلم استری 2 میں بھی تمنا بھاٹیہ کا آئٹم گانا آج کی رات، کافی سرخیوں میں تھا، تمنا نے اس گانے میں اپنے ڈانس سے لوگوں کی خوب تعریف بٹوری تھی-

راج کمار گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ریڈ 2 میں اجے دیوگن، رتیش دیشمکھ، وانی کپور، سپریا پاٹھک، سوربھ شکلا، امیت سیال نظر آئیں گے۔

فلم ریڈ 2′ کو بھوشن کمار، کمار منگت پاٹھک، ابھیشیک پاٹھک اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم گلشن کمار اور ٹی سیریز نے پیش کی ہے اور یہ پنوراما اسٹوڈیو کی پروڈکشن ہے۔ راج کمار گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ریڈ 2 یکم مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی-

 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by tseriesfilms (@tseriesfilms)

 

تمنا کے اس انرجیکٹ ٹریک کو جیسمین سینڈلاس، سچیت ٹنڈن اور دیویا کمار نے گایا ہے، جب کہ اس کے بول جانی نے لکھے ہیں۔ اس طرح ایک بار پھر تمنا بھاٹیہ نے ایک نئے گانے سے مداحوں کو مخاطب کیا ہے۔

 

 

ریڈ 2 کے نشا کو لیکر تمنا بھاٹیہ نے اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا، نشا میں کچھ جادوئی ہے- یہ ایسا ٹریک ہے جو پہلی بیٹ سے آپ کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے-

 

 

معلوم ہو کہ سال 2018 کی ‘ریڈ’ میں اجے دیوگن نے انکم ٹیکس آفیسر ‘امے پٹنائک’ کا کردار ادا کیا تھا اور ان مقابلے الیانا ڈی کروز نظر آئیں تھی۔

بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ فلم ریڈ 2 میں ولن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اجے دیوگن اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ سال 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ریڈ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

 

 

 

 

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی بات کریں تو وہ جلد ہی سپر نیچرل فلم اوڈیلا 2 میں نظر آنے والی ہے- جسے اشوک تیجا نے ڈائریکٹ کیا ہے- یہ فلم 17 اپریل 2025 کو ریلیز ہونے جارہی ہے-

By Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔