ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اگر ڈومنوس کا ایک نان ویج سپریم ریگولر پیزا یا پیز ہٹ کا چکن سپریم پرسنل پیزا آپ نے کھا لیا تو اسکے بعد آپ کو پورے دن کا نمک کا کوٹہ پورا ہوگیا ہے- اگر اسکے بعد آپ کھانے میں نمک لے رہے ہیں تو یہ صحت سے کھلواڑ کررہے ہیں- یہ دعوی سی ایس ای (سنٹر فار سائنس اینڈ ماحولیات) نے کیا ہے- سی ایس ای نے اپنی لیب رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنک فوڈ میں مجوزہ حد سے کافی زیادہ مقدار میں نمک اور فیٹ کی مقدار پائی گئی ہے-
سی ای ای کے مطابق ایک شخص کو پورے دن میں 2000 کلو کیلری کی ضرورت ہوتی ہے- جس میں نمک کی مقدار 5 گرام، فیٹ 60 گرام، کاربوہائیڈریٹ 300 گرام اور صرف ٹرانسفٹ 2.2 گرام سے زیادہ ہونا چاہیئے، انکے مطابق چپس، نوڈلس، پیزا ، برگر اور نمکین میں سب سے زیادہ نمک کی مقدار ہوتی ہے- جولائی میں سی ایس ای نے اس رپورٹ پر کام شروع کیا تھا، جسکے لیے 33 جن فوڈس سے نمونے لیے گئے- جن میں مختلف برانڈ کے چپس، نمکین ، نوڈلس، سوپ ، برگر، فرائز ، فرائیڈ چکن ، پیزا ، سینڈویچ کے 19 نمونے لئے گئے۔ یہ تمام نمونے فوڈ چین اور دہلی کے ریٹیل اسٹور اور مارکٹ سے لیے گئے-
چپس ، نوڈلز ، پیزا ، برگر اور نمکین میں طے مقدار سے دوگنا نمک
سی ایس ای لیب کے ہیڈ مرنال ملک نے بتایا کہ ٹرانسفٹ سے دل کی بیماری سب سے زیادہ بڑھ رہی ہے- لیکن اسٹیڈی میں سامنے آیا ہے کہ سبھی نمونوں میں کمپنیوں نے اپنے مصنوعات میں ٹرانسفٹ کے بارے میں غلط معلومات دی ہے- اسکی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے، فوڈ ریگولٹری ایف ایس ایس اے آئی نے 100 گرام کے پیکٹ بند فوڈ میں نمک اور فیٹ کی منظور شدہ مقدار میں بدلاؤ کیا ہے- اس حد سے ذیادہ نمک اور فیٹ ہونے پر پیکٹ پر ریڈ لیبل رہے گا، ریڈ لیبل ہونے سے بچوں کے کھانے کی اشیا کے بارے میں صاف طور پر پتہ ہوگا-
سی ایس ای کے ٹو یم ملٹی گرین چپس کے 30 گرام کے پیکٹ میں ایک گرام نمک کی مقدار پائی گئی- یہ اسناکس کے طے شدہ معیار سے دوگنی ہے- اسی طرح نمکین کے ہلدی رام نٹ کریکرز، انسٹنٹ نوڈلز اور سوپ میں (میگی اور نور) بھی نمک کی مقدار کافی زیادہ پائی گئی- برگر پیزا اور سینڈویچ کے نمونے میں بھی یہ مقدار کافی زیادہ ملی-