نئی دہلی/23اگسٹ(ایجنسی) اپنی ہندی فلم اسکائی از پنک، کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد پچھلے کچھ دنوں سے پرینکا چوپڑا اپنے شوہر نک کے ساتھ ہی گھومتی اور انکے شوز کا حصہ بنتی نظر آرہی ہے- کچھ رپورٹس کا تو یہ بھی دعوی تھا کہ پرینکا کے پاس اس وقت کئی دیگر پراجٹ ہی نہیں ہے- لیکن اب انکے فینس کے لیے اچھی خبر ہے- پرینکا چوپڑا اب نیٹ فلکس کے آنے والے نئے پراجکٹ کا حصہ بننے جارہی ہے- پرینکا نیٹ فلکس کی سپر ہیرو فلم “وی کین بی ہیروز” میں دیکھائی دیں گی-
یہ ابھی تک صاف نہیں ہوپایا کہ اس سیریز میں پرینکا سپرہیروز کے کردار میں دیکھائی دیں گی یا نہیں، لیکن فلم بچوں کے لیے بنائی گئی ہے- فلم کو “سپائڈ کڈس” فرنچائز کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کیا جارہا ہے- اس فلم کی کہانی میں بتایا گیا ہے کہ کیسے بچوں کا ایک گروپ اس وقت زمین کو بچاتا ہے، جب سبھی سپرہیرو کو الینز اغوا کرلیتے ہیں-