فیشن ڈسک،7ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) پرینکا چوپڑا انٹرنیشنل فیشن آئیکن بن چکی ہے- فی الحال ووگ انڈیا کے لیے انکا لیٹیسٹ فوٹو شوٹ بحث میں ہے-
فیشن میگزین کو دیئے انٹرویو کے دوران پرینکا نے بتایا کہ انکی پہلی ترجیح فہرست میں گھر خریدنا اور نک جونس کے بچے کی ماں بننا ٹاپ پر ہے- فیشن میگزین کے اس فوٹو شوٹ میں پرینکا کا لک کافی الگ ہے اور وہ کافی پر اعتماد نظر آرہی ہے-
انہوں نے نے کہا، میرے لیے گھر وہ ہے جہاں میں خوش ہوں، جہاں میرے آس پاس وہ لوگ رہتے ہیں جنہیں میں بہت پیار کرتی ہوں، گھر خریدنے اور ایک بچہ میری فہرست میں ٹاپ پر ہے-پرینکا نے شوہر نک کے ساتھ اپنی بانڈنگ کو لیکر بھی بات کی، انکے مطابق وہ کبھی انکے ساتھ گانے کی کوشش نہیں کرتی ، بلکہ پرینکا ” ہم گھر میں ساتھ ساتھ گنگناتے ہیں، جب میں تیار ہورہی ہوتی ہوں تو وہ اکثر پیانو بجاتے ہوئے میرا انتظار کرتے ہیں، لیکن میں انکے ساتھ گانے کی کوشش کبھی نہیں کرسکتی، وہ بہترین سنگیت کار ہے-