گولڈن ساڑی اور آف شولڈر بلاؤز میں پرینکا کا دیسی اسٹائل

فیشن ڈسک،8ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا اب ہالی ووڈ میں بھی اپنی ایک الگ پہچان بنا چکی ہے- پرینکا چوپڑا صرف اپنی ایکٹینگ کی وجہ سے نہیں بلکہ فیشن کی وجہ سے بھی بحث میں رہتی ہے، پرینکا اب ایک ٹرینڈ اسٹار اور فیشن آئکن بن چکی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ انہیں انکے ڈریسنگ سینس کی وجہ سے فالو کرتے ہیں-

پچھلے دنوں ایک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران پرینکا چوپڑا گولڈن کل کی ساڑی میں پیر دیسی گرل لک میں نظر آئی، پرینکا ہاف – وائٹ اور گولڈن کلر کی سیلف – ورک والی سڑی پہن رکھی تھی جس پر گولڈن کلر سے میٹ بارڈر بنا ہوا تھا، اپنی اس بے حد خوبصورت ساڑی کو پرینکا نے اسٹرپ لیس آف-شولڈر بلاؤز کے ساتھ ٹیم اپ کرکے پہنا تھا-

جیولری کی بات کریں تو ساڑی کے ساتھ گولڈ کا چوکر نکلیس پہن رکھا تھا اور لائٹ شیڈ لپسٹک ، لائٹ میک اپ کیا ہوا تھا، اپنے اس لک میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھی پرینکا-

اس ایونٹ کے لیے ساڑی سے پہلے پرینکا وائٹ کلر کی پینٹ سوٹ میں باس لیڈی لک میں بے حد اسمارٹ ، سیکسی اور خوبصورت نظر آئیں۔