ہندوستانی انڈر 19 ٹیم کا کامیابی کا سلسلہ جاری، جنوبی افریقہ کو 66 رن سے دی شکست

ڈربن،4جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کپتان پریم گرگ کی 103 گیند میں 110 رن کی انگیز سے ہندوستانی انڈر 19ٹیم نے جمعہ کو یہاں میزبان جنوبی افریقہ کو 66 رن سے شکس دے کر چار ملکوں کی ایک روزہ سیریز میں جیتت سے شروعات کی۔ ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کرنے کے بعد ہندوستان نے پریم گرگ کی انگیزکی بدولت پانچ وکٹ پر 264 رن کا اسکور کھڑا کیا۔ دھرو جوریل نے 65 اور تلک ورما نے نے 42 رن کی شراکت داری کی۔ اسکے بعد مہمانوں نے انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری رکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کو نو وکٹ ر 198 رن ہی بنانے دیئے۔

گیندبازوں میں سشانت مشرا اہم رہے جنہوں نے 48 رن دے کر چار وکٹ اپنی جھولی میں ڈالے، روی بشنوئی کو دو وکٹ  ملے، کارتک گیاگی، ارتھ انکولیکر اور تلک ورما نے ایک ایک وکٹ لیے۔ جنوبی افریقہ کے لیے کپتان برائس پارسنز 50 گیندمیں 57 رن بنائے۔ اب ہندوستانی ٹیم کا سامنا اتوار کو زمباوبے سے ہوگا۔ نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ میں چوتھی ٹیم ہے۔

ا س سے پہلے ہندوسان نے جنوبی افریقہ کو 3 ونڈے کی سیریز میں 1-2 سے ہرایا تھا۔ ٹیم انڈیا نے سیریز کے شروعاتی دونوں میچوں میں جیت درج کی تھی۔ جبکہ تیسرے اور آخری مقابلے میں اسے پانچ وکٹ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

افریقہ میں ہی ہونے ہیں انڈر 19 ورلڈ کپ 19 جنوری سے انڈر 19 ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں ہی کھیلا جانا ہے۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ سے پہلے دو سیریز کھیل رہی ہے ایسے میں اسے یہاں کے ماحول اور پچوں کے  مطابق ڈھلنے میں مدد ملے گی۔ ہندوستان انڈر 19 کپ کا ڈیفینڈنگ چیمئین ہے۔ اس نے 2018 میں آسٹریلیا کو شکستت دے کر یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ 2016 میں اسےاس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز سے ہار ملی تھی۔