ممبئی/16جولائی(اردو پوسٹ) سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی پریا پرکاش واریر اب بالی ووڈ میں نظر آنے والی ہے- اور جلد ہی بڑے اداکارؤں کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گی-
سوشل میڈیا سینسیشن پریا پرکاش اپنے وینک انداز کی وجہ سے خوب مشہور ہوئی- اسکے بعد اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کے لیے بھی کافی پرجوش ہے- پریا ان دنوں اپنی فلم سری دیوی بنگلہ کی شوٹنگ میں مصروف ہے- فلم میں ارباز خان بھی ایک کیمیو کرتے ہوئے نظر آئیں گے- پریا بالی ووڈ میں ڈھیر سارا کام کرنا چاہتی ہے- انکے پسندیدہ شخصیات کی لسٹ کافی لمبی ہے اور کیا-کیا پلان ہے پریا کے آئے جانتے ہیں-
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پریا نے بتایا کہ اپنے بالی ووڈ ڈیبیو سے وہ بہت خوش ہے- لیکن وکی کوشل، سلمان خان، شاہ رخ خان کے علاوہ کئی بالی ووڈ شخصیات کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے- پریا نے آگے بتایا کہ ارباز خان بھی فلم سری دیوی بنگلہ میں ایک اہم کردار نبھا رہے ہیں- ارباز نے پریا کو ویٹ لوز کرنے کی صلاح دی ہے- اور ایکٹینگ پر زیادہ فوکس کے لیے کہا ہے