ممبئی،9ستمبر(ایجنسی) آج اکشے کمار کا 52 واں برتھ ڈے ہیں، اس موقع پر اکشے کمار اور یش راج فلمز نے مل کر انکے فینس کو شاندار تحفہ دیا ہے، جہاں اب تک ناظرین کو اکشے کی آنے والی 5 فلموں کا انتظار تھا اب انکی 6ویں فلم کا بھی اعلان بڑے زور شور سے کیا گیا ہے- جی ہاں! بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار اب پرتھوی راج چوہان کے کردار میں نظر آنے والے ہیں-
آج اکشے کمار نے اپنے فینس کے پیار اور انکی دعاؤں کے بدلے انہیں ریٹرن کے طور پر ایک شاندار ٹریزر دیا ہے، اکشے نے آج اپنی آنے والی فلم پرتھوی راج کا ٹریزر ریلیز کردیا ہے-
اس ٹریزر میں اکشے کا پرتھوی راج لک تو نظر نہیں آرہا ہے ، لیکن آخری میں جو شکل ہلکی سی دیکھ رہی ہے اس سے انداز لگایا جاسکتا ہے کہ اکشے اس فلم میں کیسے دیکھنے والے ہیں-
Elated to share about my 1st historical film on my birthday!Humbled to have the opportunity to play a hero I look up to for his valor & values- Samrat Prithviraj Chauhan in one of my biggest films #Prithviraj.
Producer @yrf,director #DrChandraprakashDwivedi, releasing Diwali 2020 pic.twitter.com/Q2nD5KE3KR— Akshay Kumar (@akshaykumar) September 9, 2019