دسویں کلاس فیل گجرات کے پرنس نے ہلکے جہازوں کے 35 ماڈل بنا کر سب کو حیران کردیا

ودودرا، 16 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گجرات کے ودودرا میں رہنے والے 17 سال کے پرنس پنچال کی صلاحیتوں کو دیکھر آج ہر کوئی حیران ہے۔ پرنس نے 35 ہلکے دسی طیارے کے ماڈل بنائے ہیں۔ جنہیں ریموٹ کے ذریعہ آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔ حیرانی کی بات یہ بھی ہے کہ پرنس دسویں میں سبھی مضامین فیل ہے۔ لیکن انہوں نے اپنے ٹیلینٹ کو پہچانا اور پریکٹس ، بینر اور ہورڈنگس کے میٹریل سے ہلکے جہازوں کا ماڈل پیش کیا۔

پرنس اس کام کے پچھے اپنے دادا جی کو مانتے ہیں۔ پرنس نے کہا میرے دادا جی نے مجھے ایسا کرنے کے لیے تحریک دی۔ میں کلاس 10 میں سبھی چھ مضمون میں فیل ہوگیا اور گھر پر بیٹھا تھا۔ میں نے جہازوں کو بنانے کے لیے اپنے گھر کے باہر لگائے گئے بینر، ہورڈنگس اور فیلکس کا استعمال کیا ہے۔
انہوں نے کہا، میں انٹرنیٹ سے اشارہ لیتا ہوں، میں نے اپنے یوٹیوب چینل پرنس پنچال میکر، پر جہازوں کے بنانے کے سبھی ویڈیو بھی پوسٹ کیے ہیں۔

حالانکہ پرنس اب بھی دسویں پاس کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن پڑھائی میں انکا دل نہیں لگتا ہے۔ پرنس بتاتے ہیں میں سب سے پہلے دوسویں پاس کرنا چاہتا ہوں لیکن میں جب بھی پڑھنے کے لیے بیٹھتا ہوں مجھے سر میں بھاری پن لگنے لگتا ہے۔ میری کالونی میں لوگ مجھے ’تارے زمین پر والا لڑکا‘ کہتے ہیں۔
بتادیں کہ تارے زمین پر بالی ووڈ کی ایک فلم ہے۔ جسے عامر خان نے بنایا ہے۔ اس میں عامر کے درشیل سفاری اہم رول میں ہے۔