اسپورٹس ڈسک،13ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کھیل میں بڑی کامیابی کی وجہ آج ہندوستانی نوجوان بہترین ایتھیلٹس کے درمیان اپنی چھاپ چھوڑ رہے ہیں۔ انہی میں ایک پوجا بشنوئی ہے، صرف 8 سال کی پوجا نوجوان اتھلیٹس کی لسٹ میں شامل ہوگئی ہے۔ جسکے بعد ہر کوئی انکے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔
پوجا جودھپور کے ایک چھوٹے سےگاؤں سے ہے۔ حال ہی میں انہوں نے انڈر 10 ایج زمرے میں صرف 12.50 منٹ میں 3 کلومیٹر کی دوری طے کرتے ہوئے ایک ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔
اب انہوں نے 2024 کے کھیلوں میں ایک اولمپک چیمپئن بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پوجا کو ویراٹ کوہلی فاؤنڈیشن کی طرف سے مدد مل رہی ہے۔
فاؤنڈیشن یاترا، تغذیہ، تربیت اور یومیہ اخراجات کو برداشت کرتا ہے۔ اسی کے ساتتھ وہ اپنے ماما اور کوچ شروان کو اپنی انسپریشن مانتی ہے۔
آپ کو یقین نہیں ہوگا، لیکن تصاویر کو دیکھ کر آپ جان جائیں گے کہ صرف 8 سال کی عمر میں بچی نے 6 پیک ایبس بنا لیے ہیں۔ اسی کے ساتھ وہ ایسا کرنے والی ایشیا کی پہلی اور سب سے کم عمر کی لڑکی بن گئی ہے۔
چار سال کی عمر میں انہوں نے پراکٹس کرنا شروع کردی تھی۔ وہ 3 بجے اٹھ کر پراکٹس کرتی ہے۔ پراکٹس پوری ہونے کےبعد 7 بجے اسکول جاتی ہے۔ وہیں اسکول سے آنے کے بعد رننگ کرتی ہے۔
جہاں 8 سال کے بچے نئے نئے کھیل کھیلنے میں مصروف رہتے ہیں وہیں رننگ کیا جنون اور 6 پیکس ایبس بنانے کے لے پوجا دن رات ایک کررہی ہے۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی پوجا کے بارے میں کہا ۔ ایک چھوٹے سے گاؤں سے آنے والی لڑکی کے لیے ایک خواب کے سچ ہونے جیسا لگتا ہے اور سچی محنت سے یہاں تک پہنچ سکتی ہے۔