ٹیکنالوجی ڈسک،17جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ژیوامی نے بڑے بدلاؤ کا اعلان کیا ہے۔ ژیوامی نے اپنے سب برانڈ پوکو کو الگ کردیا ہے اور اب یہ آزاد برانڈ ہوگا۔ ژیوامی انڈیا کے مینجینگ ڈائریکٹر اور گلوبل نائب صدر منو کمار جین نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ پوکو اب ایک آزاد برانڈ ہوگا۔ سال 2018 میں چھوٹی ٹیم کے ساتھ ژیوامی کے سب برانڈ پوکو کی شروعات ہوئی تھی۔ اس سب برانڈ کا پہلا اسمارٹ فون پوکو ایف 1 ہے، جو کہ کافی مقبول فون رہا ہے۔ الگ برانڈ بننے کے بعد پوکو کی خود کی ایک ٹیم ہوگی ۔
پچھلے سال جنوری میں ژیوامی نے اپنے بجٹ اسمارٹ فون کے سب برانڈ ریڈمی کو الگ برانڈ بنا دیا تھا۔ اسکے بعد سے ریڈمی نے کئی اسمارٹ فونس لانچ کیے ہیں۔ ساتھ ہی، دوسرے پراڈکٹ کیٹیگری میں اپنی موجودگی بڑھائی ہے۔ چونکہ پوکو کو الگ برانڈ بنانے سے جڑا اعلان ژیوامی انڈیا کے مینجینگ ڈرائریکٹر منو ککمار جین نے کیا ہے۔ ایسے میں ممکن ہے کہ یہ برانڈ صرف انڈین مارکٹ پر فوکس کرے۔ کم سے شروعات میں ایسا کیا جاسکتا ہے۔ اسکی تصدیق اس با سے ہوتی ہے کہ برانڈ کا ٹیوٹر ہینڈ اب @IndiaPOCO اور ویب سائٹ Poco.in ہوگئی ہے۔
پوکو فون ایف 1 تھا بے حد مقبول اسمارٹ فون
منو جین نے پوکو کو الگ برانڈ بنانے سے جڑے ایک ٹیوٹ کے ذریعہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹیوٹ کیا ہے کہ پوکو اب ایک آزاد برانڈ ہوگا۔ ژیوامی کے سب برانڈ کے طور پر شروعات ہوئی تھی۔ اب اسکی خود کی پہچان ہوگئی ہے۔