سین جوس،28اگسٹ(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) کبھی آپ نے سنا ہے جہاز کریش ہوا ہے اور پائلٹ ہنس کر سیلفی لے رہا ہے ؟ جی ہاں! حال ہی میں ایک چھوٹا جہاز بحرالکاہل سمندر میں حادثہ کا شکارہوگیا۔ اس میں صرف دو لوگ بیٹھے تھے۔ دونوں محفوظ ہے اور ان میں سے ایک یعنی پائلٹ نے اپنے موبائل سے سیلفی لی۔ یہ واقع سین جوس کےریڈ۔ہلییوویو ایئرپورٹ کا ہے۔ یہاں سے پائلٹ ڈیوڈ لیش نے سنگل انجن والے بیچ کرافٹ بونانزا اڑایا، جو سمندر میں جاکر کریش ہوگیا۔
ڈیوڈ اور اسکی دوست لیپٹ دونوں نے ہوا میں موجود جہاز میں فوٹو شوٹ کرنے کا پلان بنایا۔ اسی دوران ایرکرافٹ میں ایندھن کم ہونے لگا اور سن فرانسکو سے قریب 16 کلو میٹر دور بحرالکاہل سمندر میں یہ جہاز گرگیا۔
Pilot crashes plane into the ocean near Half Moon Bay, CA. He and passenger are ok. He took videos during the rescue. Another friend was flying nearby and helped @USCG rescuers find them. (David Lesh)
Full story:https://t.co/7LgM0aK0Tqpic.twitter.com/wLWGbDa3qG
— Ian Cull (@NBCian) August 21, 2019
لیکن اس حادثے میں یہ گھرانے کے بجائے یہ دونوں دوست واٹر پروف فون سے سیلفی اور ویڈیو بناتے ہوئے نظر آئے۔
اس سے زیادہ حیران کی بات یہ ہے کہ دونوں کے پاس کوئی لائف جیکٹ یا خود کو بچانے کے لیے کوئی چیز نہیں تھی۔ باوجود اسکے یہ دونوں سمندر میں جہاز کریش ہونے پر ہنستے ہوئے نظرآئے۔ بس انکے پاس جہاز کی سیٹ کا تکیہ تھا جسکے سہارے یہ 30 منٹ تک پانی کے اوپر تیرتے رہے۔
ان دونوں نے صرف ایک نہیں بلکہ کئی ویڈیو خود کی اور پاس میں پانی میں بہہ رہے جہاز کی بھی بنائے۔ جو کہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔