فلمی ڈسک،30ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) اپنی ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ اپنے بیانوں کو لیکر ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک سمٹ کے دوران پیار، سکیس کے بارے میں اپنی رائے رکھی۔ کنگنا نے کہا کہ وقت کے ساتھ ہمارے خیالات بدل رہے ہیں اور ہماری فلمیں بھی اسی کے ادر گرد گھومتی ہے۔ اسکے بعد بھی سماج کا ایک بڑا حصہ ابھی سیکس کے باررے میں بات کرنے سے ہچکچاہٹ محسوس کرتا ہے۔
سیکس کی بات کرنے سے دور بھاگنے والے سماج کے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کو محفوظ جنسی تعلقات کے بارے میں بات کرنا ہوگا۔ میڈیا سمٹ میں کنگنا نے بتایا کہ انکے والدین کو حیران رہ گئے، جب انہیں پتہ چلا کہ وہ جنسی طور پر سرگرم ہے۔
کنگنا نے کہا کہ سیکس ہر کسی کی زندگی میں ایک اہم حصہ ہے۔ جب بھی آپ کو سیکس کی چاہت ہو تو آپ کو کرنا چاہیئے۔ اس سے جنونی ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پہلے سے وقت میں شادیاں کم عمر میں ہوجاتی تھی اور صحیح وقت پر لوگوں کو اسکا ساتھی مل جاتا تھا آج کے وقت میں شادی 30 سال کے بعد ہوتی ہے۔ اس عمر تک ہارمون اچھی طرح سے ایکٹیو ہوجاتے ہیں۔
کنگنا نے کہا کہ زیادہ تر والدین یہ سوچتے ہیں کہ ہمار مذہب یا مقدس کتابیں ہمیں سیکس کی اجازت نہیں دیتی ہے لیکن مجھے لگتتا ہے کہ یہ سچ نہیں ہے۔
کنگنا نے کہا کہ برہمچاری لوگ اپنی جنسی توانائی کو کسی دوسری توانائی میں بدلنے کے لیے بہت سی تکنیکی کا استعمال کرتے ہیں۔ وہیں اب لوگ ان تکنیکوں کے بنا ہی سکیس کے احساس کو بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔