پیناسونک نے لانچ کیے 14 نئے 4 ٹی وی

ٹیکنالوجی ڈسک/19جولائی(اردوپوسٹ) جاپان کی مشہور الیکٹرانک کمپنی پیناسونک نے ہندوستان میں اپنے ایل ای ڈی ٹی وی کی رینج کو بڑھاتے ہوئے 14 نئے 4کے الٹرا ایچ ڈی ٹی وی لانچ کردیئے ہیں۔ لانچ ہوئے ان نئے ٹی وی میں ایک 75 انچ کا بھی 4کے یو ایچ ڈی ٹی وی شامل ہے۔ ان نئے پیناسونک 4کے ٹی وی کی شروعاتی قیمت 50400 روپے ہے۔ جبکہ اسکے سب سے ٹاپ ماڈل کی قیمت 276900 روپے ہے۔

پیناسونک کے یہ نئے 4کے ایل ای ڈی ٹی وی خاص جاپانی ڈیزائن کے ساتھ آتے ہیں۔ ان میں 2160-3840 پکسل ریزولیشن والا شاندار سپر برائٹ آئی پی ایس ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ٹی وی میں 10+10 واٹ کے ساؤنڈ آوٹ پٹ والا اپورڈ اسپیکر دیا گیا ہے۔ زبردست ساؤنڈ کوالٹی کے لیے ٹی وی ڈولبی ایٹموس ساؤنڈ سپورٹ کے ساتھ آتے ہیں۔

ٹی وی میں شارپ کلئیر پکچر اور کلر کے لیے اس میں وائٹ کلر سپکٹرم کے ساتھ سٹوڈیو کلر  ایچ سی – 2 پروسیر دیا گیا ہے۔