پیناسونک ایلیوگا رے 810 اسمارٹ فون ہندوستان میں لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،18 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پیناسونک نے ایلیوگا سیریز کے تحت ایلیوگا رے 810 اسمارٹ فون کو ہندوستان میں لانچ کردیا ہے۔ اہم خاصیت کی بات کریں تو نئے پیناسونک اسمارٹ فون کے پچھلے حصے میں دو ریئر کیمرے ہیں۔ اسکے علاوہ سیلفی کے لیے 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ملے گا۔ پیناسونک ایلیوگا رے 810 میں جان پھوکنے کے لیے 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری اور میڈیاٹیک ہیلیو پی 22 پروسیسر ہے۔

پیناسونک ایلیوگا رے 810 کی قیمت

پیناسونک ایلیوگا رے 810 اسمارٹ فون کی ہندوستان میں قیمت 16990 روپے ہے۔ اس قیمت میں 4 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج ویرینٹ ملے گا۔ پیناسونک برانڈ کے اس لیٹیسٹ ہینڈ سیٹ کے دو کلر ویرینٹ اتارے گئے ہیں۔ پیناسونک ایلیوگا رے 810  فلپ کارٹ پر فروخت کیا جائے گا۔

پیناسونک ایلیوگا رے 810 کی تفصیلات

ڈوئل سم والا پیناسونک ایلیوگا رے 810  اسمارٹ فون اینڈروئیڈ پائی پر چلتا ہے۔ اس میں 6.19 انچ ایچ ڈی + (720×1500 پکسلز) آئی پی ایس ڈسپلے ہے۔ فون میں اوکٹا کور میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 پروسیسر دیا گیا ہے۔ اسے چپ سیٹ انفنکس ایس 5 لائٹ میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔ میڈیا ٹیک پروسیسر کے ساتھ پیناسونک فون میں 4 جی بی ریم بھی ہے۔