ٹیکنالوجی ڈسک،13ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) چائنا اسمارٹ فون کمپنی اوپو نے ہندوستان میں اپنی کفایتی اے۔سیریز میں نئے اسمارٹ فونس اوپو اے 9 اور اوپو اے 5 لانچ کیے ہیں۔ اسکی قیمت 16990 روپے اور 12490 روپے سے شروع ہوتی ہے۔
دو کلر میں ملے گا نیا فون
اوپو اے9 میں تین کارڈ کا سلاٹ ہے، جو 256 جی بی میموری کو سپورٹ کرتا ہے۔ اور یہ دو ویرینٹ میں دستیاب ہے۔ اس میں 4 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی کی اسٹوریج ہے۔ 8جی بی ریم کے ساتھ بھی 128جی بی کی انٹرنل اسٹوریج ہے۔ اسکے 8 جی بی ریم والے ویرینٹ کی قیمت 19990 روپے ہے جو مرین گرین اور اسپس پرپل رنگوں میں دستیاب ہے۔
ستمبر کی 16 سے شروع ہوگی فروخت
اوپو اے 5 وائٹ اور مرر بینک رنگوں میں دستیاب ہوگئ جس کی قیمت 4جی بی ریم اور 64 ریم ویرینٹ کے لیے 13990 روپے ہوگی۔ اوپو اے 9 2020 کی فروخت ایمیزون پر 16 ستمبر سے اور آف لائن اسٹورس پر 19 ستمبر سے شروع ہوگی۔ جبکہ اوپو اے 5 ایمیزون اور آف لائن اسٹورس پر 21 ستمبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔