ٹیکنالوجی ڈسک،22ستمبر(ایجنسی) آج کل ہر ایک اسمارٹ فون برانڈ کیمرہ کے معاملے میں ایک دوسرے سے آفے نکلنے کی کوشش میں لگے ہیں، اور اس سلسلہ میں موبائل کیمرہ کو لیکر لگاتار نئے انوینشن کیے جارہے ہیں، سیلفی کے اس دور میں کسی بھی اسمارٹ فون کی مقبولیت اسی بات پر منحصر کرتی ہے کہ اسکا کیمرہ کتنا شاندار ہے – ایسے میں اپپو اپنی کیمرہ ٹیکنالوجی پر لگاتار نئے نئے انوینشنس کررہی ہے- اپنے موبائل فون کے ذریعہ کئی نئے انوینشنس جیسے کہ 10 ایکس ہائبریڈ زوم، ڈیجیٹل زوم، رائسیزنگ کیمرہ لاکر کمپنی ہر سیگمنٹ کے گراہکوں کے دل میں جگہ بنا رہی ہے، لیٹیسٹ اپپو اے 9 سال 2020 کے لانچ کے ساتھ ہی کمپنی نے بجٹ سیگمنٹ کے گراہکوں کے لیے بھی ایک شاندا کیمرہ پیش کیا ہے-