ہیلتھ ڈسک/10 اگسٹ(اردوپوسٹ) مانسون سیزن آتے ہی ہم کافی خوش ہوجاتے ہیں لیکن اس بدلتے موسم میں ٹھنڈ، کھانسی یا بخار کا بھی خطرہ رہتا ہے۔ مانسون کے ساتھ وائرل اور بیکٹیریل انفکشن بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اس سے امیونیٹی لیول کمزور ہوتا ہے۔ اور ہم بیماریوں کا شکار بن جاتے ہیں۔ اس لیے مانسون کا مزہ لینے کے ساتھ ہی خبردار رہنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
اسکے بعد بھی اگر آپ اس موسم میں کھانسی کی زرد میں آ گئے تو آپ پیاز کے پانی کا استعمال کرکےراحت پاسکتے ہیں۔ پیاز سبھی کے کچن میں دستیاب ہوتی ہے۔ پیاز ہمارے کھانے کو مزیدار بنانےکے علاوہ اسکا پانی کھانسی میں فائدہ کرتا ہے۔ پیاز کا پانی آپ کے جسم کو انرجی دینے کے ساتھ ہی بارش کے موسم میں وائرل بیماریوں سے بچاتا ہے۔ وہیں پیاز کا پانی سردی، کھانسی یا انفکشن میں بھی فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔
ایسے کریں تیار
ایک پیازلیں اور اسکو باریک ٹکڑے کاٹ لیں، اسکے بعد ٹکڑوں کو ایک کٹورے میں پانی میں ڈال دیں اور 6 سے 8 گھنٹے تک چھوڑ دیں۔ پھر اس پانی کو دن میں دو بار 2 سے 3 چمچ لیے سکتے ہیں۔ یہ پانی بچوں کو بھی دیا جاسکتا ہے لیکن انکی ڈوز کم ہونی چائے ۔ وہیں پانی کو مزیدار بنانے کے لیے تھوڑا شہد ملا سکتے ہیں ۔ شہد صرف مزہ ہی نہیں دیگا بلکہ فائدہ بھی کرے گا۔